وفاقی تعلیمی بورڈ کا 11ویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان، 53856 میں سے 32519 طلباء کامیاب، پاس ہونے کی شرح 23.88فیصد رہی

جمعہ 21 اگست 2015 18:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) وفاقی بورڈ برائے انٹرمیڈیٹ اور ثانوی تعلیم نے گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا گیا،53856 طلباء نے امتحان میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اور ثانوی تعلیم نے گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، امتحان میں 53856 طلباء نے حصہ لیا، جن میں سے 32519 طلباء کامیاب ہوئے، امتحان کا نتیجہ 60.38فیصد رہا جبکہ 2353 پرائیویٹ طلباء نے اس امتحان میں حصہ لیا، جن میں سے 562 طلباء کامیاب ہوئے اور پاس ہونے والوں کی شرح 23.88فیصد رہی، مجموعی طور پر طلباء کے پاس ہونے کی شرح 58.85فیصد رہی۔ اس رزلٹ کو ویب سائیٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں