بلوچستان اور ایران کے صوبہ سیستان کے مابین مشترکہ سرحدی تجارت کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

جمعہ 21 اگست 2015 19:35

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) صوبہ بلوچستان اور ایران کے صوبہ سیستان کے مابین مشترکہ سرحدی تجارت کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔

(جاری ہے)

دو روزہ مذاکرات کے بعد بلوچستان کے کسٹم گورنر سعید خان جدون نے ایران کے خبر رساں ادارے ارنا کو بتایا کہ ایم او یو کے بعد کاروباری برادری اور ڈرائیوروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں گی تاکہ تاجر برادری اور ڈرائیوروں کو ایک دن میں ویزا مل سکے۔ انہوں نے بتایا کہ چار سال کے بعد پاکستان ایران ٹرین سروس بحال ہوئی ہے جو دو ماہ سے چل رہی ہے۔ دونوں اطراف نے مشہد اور کوئٹہ کے درمیان ہوائی سفر شروع کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں