سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس بحال کردیا

تمام درخواستیں ایک ساتھ سننے سے انفرادی کیس کوتوجہ نہیں ملتی ٗ چیف جسٹس جواد ایس خواجہ

جمعہ 21 اگست 2015 21:43

سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس بحال کردیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس بحال کردیا جبکہ چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہاہے کہ تمام درخواستیں ایک ساتھ سننے سے انفرادی کیس کوتوجہ نہیں ملتی۔چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس سماعت کی۔

(جاری ہے)

عاصمہ جہانگیرنے بتایا کہ گزشتہ برس وہ دو منٹ کی تاخیر سے عدالت پہنچی تھی جس پرکیس خارج کر دیا گیاتھا وہ لاپتہ زین العابدین اورقمرشاہ سے متعلق کیس کی پیروی کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بتیس دیگردرخواستیں بھی موجود ہیں، اگرعدالت تمام درخواستیں ایک ساتھ سن لے توعدالت کا وقت بچ جائیگا۔چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیے کہ تمام درخواستیں ایک ساتھ سننے سے انفرادی کیس کو توجہ نہیں ملتی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں