اسلام آباد ، پولیس کا ایف سکس کی کچی آبادمیں چھاپہ ، 80 بوتل شراب برآمد ، 3 ملزمان گرفتار

چھاپے کے دوران ملزمان کا پولیس پر پتھراؤ ، دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہسپتال منتقل ، ملزمان کی رہائی کیلئے بااثر شخصیات کا دباؤ

جمعہ 21 اگست 2015 22:37

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء ) پولیس تھانہ کوہسار نے ایف سکس کی کچی آبادمیں چھاپہ مار کر 80 بوتل شراب برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا ، چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزمان کی رہائی کیلئے اعلیٰ حکام کا شدید دباؤ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پولیس نے اطلاعات پر ایف سکس کی کچی آباد میں ایک مکان پر چھاپہ مارا ، چھاپے کے دوران پولیس نے 80 بوتل شراب برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ اس حوالے سے کوہسار تھانہ کے ایس ایچ او حاکم خان سے معلومات لی گئیں تو انہوں نے انکشاف کیا کہ ملزمان بااثر شخصیات کے زیر سایہ شراب فروشی کا کام کرتے ہیں اور گرفتار ملزمان کو چھڑانے کیلئے ان کی طرف سے کافی دباؤ ڈالا جارہا ہے تاہم کسی بھی دباؤ کو تسلیم نہ کرتے ہوئے ملزمان کو رہا نہیں کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں