اسلام آباد ، ڈی جے بٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جمعہ 21 اگست 2015 22:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) علاقہ مجسٹریٹ اسلام آباد نے ڈی جے بٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو علاقہ مجسٹریٹ اسلام آباد نے ڈی جے بٹ کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر گزشتہ روز ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کریں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ڈی جے بٹ تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں تحریک انصاف کے دھرنوں میں میوزک کا کام کرتا تھا، پولیس نے ایمپلی فائر ایکٹ دفعہ 144کا مقدمہ درج کیا تھا، بار بار تاریخوں پر پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے، وارنٹ ملتے ہی تھانہ سیکرٹریٹ کا ڈیوٹی افسر ڈی جے بٹ کو گرفتار کرنے کیلئے 12جگہہوں پر چھاپے مارے گئے تاحال ملزم روپوش ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں