شجاع خانزادہ کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،چودھری رفعت ایڈووکیٹ

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے،مسلم لیگی رہنما

جمعہ 21 اگست 2015 22:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے سنیئر رہنما چودھری رفعت ایڈووکیٹ نے دہشت گرد حملے میں پنجاب کے وزیرداخلہ کرنل شجاع خانزادہ سمیت بے گناہ افراد کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور دہشت گردوں کو خبردارکیا ہے کہ ان کی بزدلانہ کارروائیاں حکومت اور ریاستی اداروں کو دہشت گردی کے خلاف کاروائی سے نہیں روک سکتیں-جاری بیان میں چودھری رفعت ایڈووکیٹ نے کہاکہ اس بزدلانہ اور بہیمانہ حملے کی مذمت کیلئے کوئی بھی الفاظ کافی نہیں،ایسے بزدلانہ حملے قوم کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کو آخری حد تک جاری رکھنے سے نہیں روک سکتے،اس حملے نے قوم کا عزم مزید مستحکم کردیا ہے-انہوں نے کہا کہ اس سے دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزائم متزلزل نہیں ہوں گے بلکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے،-مسلم لیگی رہنمانے کہاکہ شجا ع خانزادہ دلیر اور محنتی سیاسی کارکن تھے جنہوں نے ہمیشہ عوام کی خدمت اور بہبود کیلئے کام کیا اور عوام کے دلوں میں جگہ بنائی-چودھری رفعت ایڈووکیٹ نے کہاکہ شجاع خانزادہ کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور پاکستانی عوام اپنے اتحاد سے ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ کرے گی-

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں