اکستان مسلم لیگ(ن) شرافت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،بیگم شاہدہ قدیر

آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کلین سوئپ کرے گی،مسلم لیگی رہنما

جمعہ 21 اگست 2015 22:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کی سنیئر رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) شرافت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور اپنی توانائیاں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کیلئے بروئے کار لا رہی ہے،وطن عزیز میں احتجاج،دھرنوں اور مفادپرستی کا راستہ اپنانے والے طالع آزماسیاستدانوں کی کوئی گنجائش نہیں- جاری اپنے بیان میں بیگم شاہدہ قدیر نے مزید کہاکہ بلدیاتی نظام ہی اصل جمہوریت ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی اورعوامی خدمت کے شعبہ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کارکردگی روزروشن کی طرح عیاں ہے اورپاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد سمیت بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ کرے گی-بیگم شاہدہ قدیر نے کہاکہ کھوکھلے نعروں سے عوام کو بہکانے کی کوشش کرنے والوں کو ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا،پاکستان مسلم لیگ(ن)نعروں اور وعدوں کی بجائے عملی سیاست کو فروغ دیا ہے،جس طرح قومی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کو تاریخی مینڈیٹ ملا اسی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی کامیابی حاصل ہوگی-

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں