اسلام آباد ،وفاقی دارالحکومت میں جعلی چیک دینے والوں کا گروہ سرگرم

جمعہ 21 اگست 2015 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں جعلی چیک دینے والے نوسر بازوں کا گروہ سرگرم، مختلف تھانوں میں مقدمات درج، دوسری جانب ترنول میں موٹرسائیکل سوار نے خاتون سے پرس چھین لیا، پرس میں نقدی اور شناختی کارڈ بھی تھا۔ پولیس کے مطابق اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں جعلی چیک کے مقدمات درج ہوئے، ان میں نیلور، آبپارہ اور شالیمار تھانے شامل ہیں، ان میں پلاٹ کے کاروبار میں رقم کی واپسی پر نیلور پولیس نے ملزم خالد الیاس کے خلاف آٹھ لاکھ روپے کا چیک بوگس ہونے پر مقدم درج کرلیا۔

آبپارہ پولیس نے زاہد محمود کی درخواست پر ملزم سہیل محمود اختر کے خلاف بوگس چیک کا مقدمہ درج کروایا، شالیمار پولیس کو محمد عتیق نے بتایا کہ میں نے ملزم ذیشان کو رقم دی تھی ، رقم کی واپسی پر اس نے مجھے چیک دیا جو ایک لاکھ دس ہزار روپے مالیت کا تھا وہ بوگس نکلا، پولیس نے اس پر مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ترنول میں موٹرسائیکل سوار نے خاتون مسماۃ شمیم مختار سے پرس چھین لیا، جس میں نقدی اور شناختی کارڈ تھا، شالیمار کے علاقے ایف ٹین میں فلیٹ کے جعلی ایگریمنٹ تیار کر کے فلیٹ پر قبضہ کرنے والے پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا، تھانہ رمنا کے علاقے جی ٹین تھری میں موٹرسائیکل نمبر ED-70 چوری کرلیا گیا، تھانہ شہزاد ٹاؤن میں چھ ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر 80ہزار روپے چھین لئے، پولیس نے ملزمان یاسر، عمر وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں