اسلام آ باد، پولیس کا کورال اور بہارہ کہو کے علاقوں میں آپریشن ،26افرادگرفتار

جمعہ 21 اگست 2015 22:40

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء ) اسلام آ باد پولیس کا تھا نہ کورال اور تھا نہ بہارہ کہو کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دورا ن 2 افغان باشندوں سمیت 26افرادکو گرفتارلیا گیا، تھانہ بہارہ کہو کے علاقے کو ٹ ہتھیا ل سے سر چ آ پر یشن کے دوران 2 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے گئے ۔ جبکہ اسلام آباد کے دیگر نواحی علاقوں میں بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف تیزی سے کارروائیاں جاری ہیں ۔

ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیا نی نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ایت کی ہے کہ وہ چیکنگ کو مزید مو ثر بنائیں ۔ اہم مقامات کی سیکو ر ٹی پر گشت کوبڑھائیں تاکہ جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھی جا سکے اور ان کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا یا جا سکے ۔

(جاری ہے)

اس سر چ آ پر یشن سے وفا قی دارلحکومت کی سیکو ر ٹی کو فول پر وف بنا نے کے ساتھ جر ائم پیشہ افراد سے شہر کو محفو ظ بنا نے میں مدد ملے گی ۔

تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد طا ہر عالم خا ن کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد پولیس نے سرچنگ و کومنگ کا ایک جامع پلان تشکیل دیا ہے ۔اس پلان کے مطابق اسلا م آباد کے تمام زونل آفیسرز،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جر ائم پیشہ عنا صر پر کڑی نظر رکھیں اور ان کے خلا ف سخت کا رروائی عمل میں لا ئیں۔

تما م ایس ایچ اوز اپنے اپنے ایر یا میں سر چنگ و کو منگ کوجا ر ی رکھتے ہو ئے مشکو ک ومشتبہ افراد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔تا کہ ان کے مذمو م مقاصد کو نا کا م بنا یا جا سکے ۔ ان ہدایات کی روشنی میں تھا نہ کورال پولیس کے علاقہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ۔ پولیس ٹیمو ں نے 11مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقا ت شروع کر دی ہے ۔

اسی طر ح تھا نہ بھارہ کہو پولیس نے کو ٹ ہتھیا ل اور گر دو نو اح میں سرچ آ پر یشن کے دوران 2افغا نیو ں سمیت 15افراد کو حر است میں لے لیا۔ اس سر چ آ پر یشن کا بنیا د ی مقصداسلام آباد کو جرائم پیشہ عناصرسے پاک کرنا اور اسلام آباد کی سیکو رٹی کو فول پر وف بنا نا ہے تا کہ کو ئی شر پسند عناصر اپنے مذ مو م مقا صد میں کا میا ب نہ ہو سکے ۔ ایس ایس پی اسلام آ با دساجد کیا نی نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں چیکنگ کو مزید سخت کر یں ۔

انہو ں نے کہا پٹر ولنگ افسران دوران پٹر ولنگ مشکو ک اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف بھی کا رروائی کو مو ثر بنا ئیں ۔ انہو ں نے کہا کہ مو جو د ہ حا لا ت کے مطا بق تما م پولیس افسران سیکو ر ٹی کو مزید سخت کر یں ، اہم مقاما ت ، اہم تنصیبا ت پر سیکو ر ٹی بڑ ھا ئیں ،کما نڈ و گا ڑ یو ں ، ایگل ، فالکن کو متحر ک کر یں ، کسی بھی وقوعہ کی صورت میں اپر وچ کر یں ۔

اور اپنی بیٹ کے ایر یا میں ر ہ کر ڈیوٹی کر یں ۔ بھکا ر یوں کے خلا ف سخت کا ر وائی کی جا ئے اگر کسی کوکو ئی مشکو ک شخص یا کو ئی مشکو ک چیز نظر آئے تو ریسکیو 15اور مقامی پو لیس کو فوری طو ر پر اطلا ع کر یں ۔ مقامی پو لیس بر وقت کا روائی کر ئے گی ۔انہو ں نے کہا کہ تما م پولیس افسران جر ائم کے خا تمہ کے لیے مو ثر اقداما ت اٹھا ئیں اور شہر یو ں کی داد رسی کو ہر ممکن یقینی بنا ئیں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں