اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے پھرنے والے بھارت کو قومی سلامتی کے مشیروں کے مذاکرات کے موقع پر اوفا معاہدہ یاد آ گیا

جمعہ 21 اگست 2015 22:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے پھرنے والے بھارت کو قومی سلامتی کے مشیروں کے مذاکرات کے موقع پر اوفا معاہدہ یاد آ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت نے 1948 میں کشمیر کے مسئلے پر اقوام متحدہ میں کہا تھا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا استصواب رائے کا حق دے گا، اس حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادیں بھی موجود ہیں، بھارت ان سب کو بھول گیا، اب جب پاکستان نے کہا کہ وہ کشمیریوں سے ملاقات کے بغیر مذاکرات نہیں کرے گا تو اس پر بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا بیان سامنے آیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف واضح ہے اور امید ہے کہ پاکستان اوفا معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرے گا جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور دیگر معاہدوں سے انحراف کرنے والا بھارت اب اوفا معاہدے کی باتیں کر رہا ہے جو قطعی غلط ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں