وزیراعظم نواز شریف کو شجاع خانزادہ شہید پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کر دی گئی

نواز شریف کی نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

ہفتہ 22 اگست 2015 13:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف کو شجاع خانزادہ شہید پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کر دی گئی، وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو شجاع خانزادہ شہید پرحملے کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی وزیراعظم کو پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی وزیراعظم نواز شریف نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اجلاس میں وزیراعظم کو قصور مبینہ زیادتی اسکینڈل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں