شناختی کارڈ نمبرکوبطورنیشنل ٹیکس نمبراستعمال کیلئے اقدامات شروع

ہفتہ 22 اگست 2015 15:07

شناختی کارڈ نمبرکوبطورنیشنل ٹیکس نمبراستعمال کیلئے اقدامات شروع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے شناختی کارڈ نمبر کو بطور نیشنل ٹیکس نمبر استعمال کیلئے اقدامات شروع کر دئیے گئے،، ڈیٹا جمع کرنے کا عمل رواں سال دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فنانس بل دوہزار پندرہ ، سولہ میں شناختی کارڈ نمبر کو نیشل ٹیکس نمبر کے طور پر بھی استعمال کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد ایف بی آرنے نادارا اور دیگرمتعلقہ اداروں کے تعاون سے ڈیٹا اکھٹا کرنا شروع کردیا ہے جسے دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا،اس اقدام سے ایف بی آر نہ صرف کاروباری سرگرمیوں پر نظر رکھ سکے گا بلکہ ایف بی آر کو ٹیکس گوشوارے جمع کرنے والوں کے ڈیٹا کو بھی جانچنے میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں