پاک بھارت مذاکرات بارے حقیقت پسندانہ جراتمندانہ موقف اختیار کرنے پر حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں، چوہدری عبدالمجید
ہفتہ 22 اگست 2015 15:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے حقیقت پسندانہ جرات مندانہ موقف اختیار کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے دلیرانہ موقف سے کشمیر کاز کو تقویت ملے گی اوراس سے کشمیریوں کی آزاد ی کی منزل قریب آئے گی ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جراتمندانہ اور اصولی موقف پر وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز سیاسی جماعتوں کو زبردست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کشمیر عوام کٹھ پتلی لیڈروں سے نفرت کر تے ہیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت طاقت کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہتا ہے بھارتی حکمرانوں کی ریاستی دہشت گردی اقوام عالم کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔(جاری ہے)
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہاری ہوئی جنگ لڑ رہا ہے ۔
ریاست جموں وکشمیر کے عوام نے بھارت کو پسپائی پر مجبور کر رکھا ہے اور مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے جابرانہ قبضے کو مسترد کرتے ہوئے جدوجہد آزادی کی جو تحریک شروع کر رکھی ہے بھارت اس تحریک کا راستہ نہیں روک سکتا ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں فوجی کالونیاں تعمیر کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام تحریک حریت کو سرد کرنے کے تمام بھارتی ہتھکنڈے ناکام بنا دیں گے اور بھارت کو کشمیر خالی کرنے پر مجبور کردیں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کا کشمیرپر کوئی حق نہیں اس نے ریاست پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور اس غیر قانونی قبضے کو دوام دینے کے لیے جابرانہ ہتھکنڈے اختیار کر رہا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر حریت قیادت کی نظر بندی ، بھارتی فورسز کا کریک ڈاؤن زیر حراست ہلاکتیں ،نوجوان نسل کی ٹارگٹ کلنگ بھارت کی آٹھ لاکھ پیر املٹری فورسز اب کشمیریوں کے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتیں ۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ کی حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کے نشانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو تحریک آزادی کے کسی بھی لمحے تنہائیوں کا احساس نہیں ہونے دیں گے ۔ تحریک آزادی کے بیس کیمپ کی حکومت حریت قیادت کے بینر تلے چلنے والی حق خوداردیت کی تحریک کی کامیابی تک ہر بین الاقوامی فورم پر جدوجہد کرتی رہے گی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے شہداء کا مقدس لہو رنگ لا کر رہے گا۔ مقبوضہ کشمیر سے بھارت کا غیر قانونی تسلط ختم ہو کر رہے گیا ۔ تحریک تکمیل پاکستان کامیاب ہو کر رہے گی ۔ دریں اثناء وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال بھارتی گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی جارحانہ اقدامات مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ نہ کرے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں نے جارحانہ اقدامات اس خطے میں کسی بڑے سانحہ کو جنم دے سکتے ہیں جس سے برصغیر کا امن تہس نہس ہو سکتا ہے اور اس عالمی امن کو بھی شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت ایک قابض اور غاصب ملک ہے جس نے برصغیر کا امن یر غمال بنا رکھا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ برصغیر میں مستقبل امن مسئلہ کشمیرکے حل سے مشروط ہے امن پسند دنیا کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کروائے ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیرِاعلی خیبرپختون خوا نے بعض صوبائی ارکان کی شکایت بانی پی ٹی آئی سے کر دی
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
ہائی کورٹ ،چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب کیخلاف درخواست دوسری استدعا کے ساتھ یکجا
تاثر دیا گیا نواز شریف کا راستہ ان دیکھی طاقت یا شہباز نے روکا جو غلط ہے،عرفان صدیقی
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں ..
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا