تیل کی قیمتوں میں کمی ، حکومت کو ایک ماہ میں 23 ارب روپے کی بچت

ہفتہ 22 اگست 2015 15:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) صرف ایک ماہ میں حکومت کو 23 ارب روپے سے زائد کی بچت ہوچکی ہے۔ موجودہ حکومت پر خدا کی مہربانی ہی مہربانی ہے۔ بین الاقوامی مارکییٹ میں خام تیل کی قیمت 7 سال کی کم ترین سطح پر پہچنچ چکی ہے جس باعث ایک سال میں درآمدی بل میں حکومت کو 300 ارب روپے سے زائد کی بچت ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال کی بات کریں تو صرف جولائی میں عالمی سپلائرز سے پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں 23 ارب روپے کم خرچ کرنے پڑے اور حکومت کی موجاں ہی موجاں ہوگئی۔

بہتی گنگا میں ریفائنریز نے بھی خوب ہاتھ دھو ڈالے اور تیل سستا دیکھ کر نہ آؤ دیکھا نا تاؤ اور دھڑا دھڑ درآمدات شروع کردی۔ صرف ایک ماہ میں5 لاکھ ٹن یعنی پورے 100 فیصد سے زائد کا تیل درآمد کرڈالا۔ اب حکومت کو پٹرول کی قیمتیں کم کرکے عوام کو ریلیف دینا ہوگا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں