ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ ہر اتوار کواپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 22 اگست 2015 15:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء)ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ ہر اتوار کواپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،ود ہولڈنگ سے استثنیٰ کیلئے گوشوارے داخل کروانے والوں کے نام شامل کیے جائینگے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بینکنگ ٹرانزیکشنز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے استثنیٰ کو یقینی بنانے کیلئے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کروانے والوں کے نام ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں ہر اتوار کی رات شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں یہ لسٹ ہر ماہ کی پندرہ تاریخ کو اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیاگیا تھا، تاہم اب ٹیکس گزاروں کے اعتماد میں اضافہ کیلئے لسٹ کو ہر اتوار کی رات بارہ بجے اپ ڈیٹ کیاجائے گ۔اس ضمن میں ایف بی آر نے ایک نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے ذریعے ایف بی آر کے چھ اگست کو جاری نوٹیفکیشن میں ترمیم کی گئی ہے۔ جس کے بعد نوٹیفکیشن ہر ماہ کی پندرہ تاریخ کے بجائے ہر اتوار کی رات بارہ بجے لسٹ اپ ڈیٹ کرنے کاکہاگیاہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں