پاکستان کا کشمیریوں بغیر بھارت سے مذاکرات سے انکار کا فیصلہ خوش آئند ہے، بھارت بہانے بنا کر مذاکرات سے فرار چاہتا ہے، حریت کانفرنس پاک بھارت کی مخالف نہیں، کشمیر کو نظر انداز کر کے کسی قسم کے مذاکرات بے سود ہوں گے

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینئر میر طاہر مسعودکا مشیر خارجہ کے بیان پرردعمل کااظہار

ہفتہ 22 اگست 2015 17:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے مشیر خارجہ و سلامتی امور سرتاج عزیز کی جانب سے بھارت میں حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات نہ کرنے کے بھارتی مطالبے کو مسترد کرنے کے بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت بہانے بنا کر مذاکرات سے فرار چاہتا ہے، حریت کانفرنس پاک بھارت کی مخالف نہیں تاہم کشمیر کو نظر انداز کر کے کسی قسم کے مذاکرات بے سود ہوں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سرتاج عزیز خان کی پریس کانفرنس اور ان کے دورہ بھارت کے حوالے سے بھارتی موقف پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینئر میر طاہر مسعود نے کہا کہ کشمیری مسئلہ کشمیر کے بنیادی فریق اور مسئلہ کشمیر پاک بھارت تنازعات کی اصل جڑ ہے، اس لئے بھارتی قیادت کو سرتاج عزیز کی حریت رہنماؤں سے ملاقات پر اعتراض نہیں کرنا چاہیے، کشمیری عوام اور حریت کانفرنس مسئلہ کشمیر کے اصل فریق ہیں، اصل فریق کو نظرانداز کر کے مذاکرات بے سود ہوں گے، مسئلہ کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان مسائل اور تنازعات کی اصل وجہ ہے، اس لئے کشمیر صرف مذاکراتی ایجنڈا کا حصہ ہی نہیں بلکہ ایجنڈے میں سرفہرست ہونا چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں