چیف جسٹس آف پاکستان نے سندھ پولیس میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لے لیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 22 اگست 2015 18:24

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 اگست 2015 ء) چیف جسٹس آف پاکستان نے سندھ پولیس میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس مین غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان نے نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے آئی جی سندھ کو 31 اگست کو سپریم کورٹ طلب کرلیا ہے۔ سندھ میں 2800 پولیس اہلکاروں کی غیر قانونی بھرتی پر 3 ارب روپے کی کرپشن کی خبر سامنے آئی تھی جس پر چیف جسٹس نے نوٹس لیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں