پاک فضائیہ کے سربراہ کی پی اے ایف کی پہلی مہم جو ٹیم سے ملاقات

ائیر چیف نے وطن کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں ان کی کاوشوں اور مشکل حالات ان کے عزم کو سراہا

ہفتہ 22 اگست 2015 20:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کی پہلی ٹریکنگ مہم کی ٹیم سے ملاقات کی جس نے بالترو گلیشیرعبور کر کے K-2 کے بیس کیمپ تک رسائی حاصل کی۔ائیر چیف نے وطن کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں ان کی کاوشوں اور مشکل حالات ان کے عزم کو سراہا۔پاک فضائیہ کے سربراہ کی خصوصی ہدایات پر پاک فضائیہ نے کے ۔

ٹو بیس کیمپ کے لئے ایک مہم کا انتظام کیا تاکہ ملک میں مہم جوئی اور فروغ ملے۔

(جاری ہے)

ائیر چیف نے اس مہم کو جشن آزادی کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ یہ شاندار مہم اس یادگار موقع پرعظیم پاکستانی قوم کے لئے خراج تحسین ہے۔پاک فضائیہ کی یہ ٹیم 13مرد اور 4خواتین پر مشتمل تھی جوکہ06اگست کو سکردو پہنچی اور08اگست کو پیدل آگے بڑھی۔ پانچ دن کی سخت مسافت اور روزانہ اوسطاً 21کلومیٹرسفر کرنے کے بعد یہ ٹیم کنکارڈیا پہنچی ۔ انہوں نے دنیا کی سب سے اونچی چار پہاڑیوں کے ٹو ، بورڈ پیک، جی ون اور جی ٹو کے سنگم پر واقع گلیشیرپر کامیابی سے جھنڈالہرایا۔ ہر سال ہزاروں کوہ پیما اور ٹریکرزاس جنت نظیر علاقے میں آتے ہیں اور اس کی خوبصورتی کو سراہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں