عمران خان پیدا ہی جیتنے کیلئے ہوئے ہیں، عمران نے لاکھوں کے دل جیت لئے

تحریک انصاف کے چیئرمین کی اہلیہ ریحام خان کا این اے 122 بارے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر خوشی کا اظہار

ہفتہ 22 اگست 2015 20:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے این اے 122 بارے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پیدا ہی جیتنے کیلئے ہوئے ہیں، عمران خان نے لاکھوں کے لوگوں کے دل جیت لئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو این اے 122 میں دھاندلی کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں آنے پر ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ایک بیان میں کہا کہ عمران خان پیدا ہی جیتنے کیلئے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے سے پہلے ہی لاکھوں لوگوں کے دل جیت چکے ہیں اور عمران خان صرف بہتر پاکستان کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں