عمران خان پیدا ہی جیتنے کے لئے ہوئے ہیں،ریہام خان

عمران خان انصاف والا نیا پاکستان بنانے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے،سوشل میڈیا پر پیغام

ہفتہ 22 اگست 2015 20:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریہام خان نے کہا ہے کہ عمران خان پیدا ہی جیتنے کے لئے ہوئے ہیں اور وہ پہلے ہی لاکھوں لوگوں کے دل جیت چکے ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122کے بارے میں الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر دیئے گئے پیغام میں ریہام خان نے کہا کہ عمران خان جیتنے کے لئے ہی پیدا ہوئے ہیں اور وہ اب تک لاکھوں لوگوں کے دل جیت چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان انصاف والا نیا پاکستان بنانے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کا پوری قوم کی طرح ریہام خان کو بھی سخت انتظار تھا او راس کیفیت میں بھی انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس تاخیر سے انہیں پی ٹی وی کا ’’انتظار فرمائیے‘‘ یاد آگیا ہے جو پی ٹی وی کے اولین دور میں بار بار نشریاتی رابطہ منقطع ہونے پر آجا تا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں