وفاقی وزیر خزانہ کو پی آئی اے کی سفری اور کارگو سروس بہتر بنانے کیلئے کی جانیوالی کوششوں کے بارے میں بریفنگ
سفری سہولیات کا معیار بڑھانے کی غرض سے بیڑے میں مزید طیارے میں شامل کرنے کی ضرورت ہے، مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم
ہفتہ 22 اگست 2015 21:02
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو ہفتہ کو قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) سفری اور کارکو سروس بہتر بنانے کیلئے کی جانیوالی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم کے مشیر شہری ہوا بازی شجاعت عظیم اور سیکرٹری ایویشن محمد علی گردیزی نے وزیر خزانہ سے اس سلسلہ میں ملاقات کی اور قومی فضائی کمپنی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانے کیلئے نئی ایوی ایشن پالیسی کی روشنی میں کئے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کیا جن میں سفری کارگو اور دیگر متعلقہ خدمات شامل ہیں ۔
وزیراعظم کے مشیر ہوا بازی نے وزیر خزانہ کو پی آئی اے کے موجودہ بیڑے کی استعداد کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ فضائی سفری سہولیات کا معیار بڑھانے کی غرض سے بیڑے میں مزید طیارے میں شامل کرنے کی ضرورت ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ انکا یہ عزم ہے کہ ایوی ایشن کو ایک موثر آمدنی حاصل کرنیوالے شعبے میں بدل دیا جائے ۔ وزیر خزانہ نے ایوی ایشن کے شعبے کی ترقی کیلئے شجاعت عظیم اور انکی ٹیم کے فعال کردار کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت کا ویژن ہے کہ پی آئی اے کو نہ صرف ماضی کی بلندیوں تک بلکہ اس سے بھی آگے لیجایا جائے۔ اس موقع پر وزارت خزانہ اور ایوی ایشن ڈویژن کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔
متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم جمہوری اورمحب وطن لوگ ہیں، پرامن احتجاج آئین کے مطابق ہے ، عمرایوب خان
بہاولنگر میں پاسکو کا دفتر قائم کیا جائے، رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق
جوائنٹ سیکرٹری سے کم سطح کا متعلقہ آفیسر بزنس کے دوران ایوان میں موجود ہونا چاہئے،سپیکر قومی اسمبلی ..
ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ
سیاستدانوں کو دور اندیش ہونا چاہیے، ایوان بالا کے اجلاس میں اراکین کا اظہا ر خیال
نکہت شکیل خان کا موبائل چھیننے کے واقعات میں نوجوانوں کے قتل کا معاملہ سندھ حکومت کے ساتھ اٹھانے کا ..
قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی سہ پہر تک ملتوی
این 55 اور این 70 کو دو رویہ بنایا جائے،زرتاج گل
ڈاکٹر شائستہ جدون کا ہزارہ کے شہید کسٹم انسپکٹر کے گھر وزیراعظم کی آمد پر تشکر کا اظہار
فاٹا اور بلوچستان کے طالب علموں کے سکالر شپ کوٹہ کا معاملہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ اٹھایا جائے ..
گیس کے کم پریشر کے حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی سے جواب لیکر 7 دن میں آگاہ کیا جائے گا ،سردار ایاز صادق
کاشتکار کو اگر اس کی فصل کی ادائیگی نہیں ہوگی تو وہ زمین بیچنے پر مجبور ہو گا،رکن قومی اسمبلی آسیہ اسحاق
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا