مذاکرات کیلئے پیشگی شرط کی صورت میں بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے،طارق فاطمی

دفتر خارجہ بھارتی وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس کا بغور جائزہ لے رہا ہے،ایک بار پھر بھارت کی جانب سے مذاکرات تعطل کا شکار ہوئے،بیا ن

ہفتہ 22 اگست 2015 22:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان نے مذاکرات کیلئے کسی پیشگی شرط کی صورت میں بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے،ایک بار پھر بھارت کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہوئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ بھارتی وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس کا بغور جائزہ لے رہا ہے،اسکے بعد دفتر خارجہ اپنا مؤقف جاری کردے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مذاکرات کیلئے کوئی پیشگی شرط ناقابل قبول ہے،پیشگی شرط عائد کرنا مذاکرات سے فرار کے مترادف ہے،ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے وفد بھارت کا دورہ نہیں کرے گا،بھارت کی جانب سے مذاکرات میں ڈیڈلاک پیدا کرنے کے ذمہ دار بھارت ہے،پاکستان کی جانب سے مشاورت کے بعد ردعمل دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی نظریں پاک بھارت کے مذاکرات پر ہیں،دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں