؎اسلام آباد، پولیس نے کارروائی کر کے غیر قانونی شراب فروخت کرنے والی ملزمہ اور ملزم گرفتار،

ہفتہ 22 اگست 2015 23:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) کوہسار پولیس کا مخبر کی اطلاع پر غیر قانونی شراب فروخت کرنے والے ملزمہ اور ملزم گرفتار، دو اہلکار زخمی ، ٹیکسی بک کرا کر چھیننے والے دو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار، کراچی کمپنی سے موٹر سائیکل چوری ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوہسار پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کچی آبادی ایف سیون فور پر ملزمان کے گھر چھاپہ مار کر 80 بوتلیں شراب برآمد کر کے ملزمہ سرونی بی بی اور اس کا خاوند کو گرفتار کرلیا، چھاپے کے دوران پولیس پارٹی پر خواتین نے پتھراؤ کر کے دو اہلکاروں کو زخمی کر دیا، بہارہ کہو کے ایریا کیانی موڑ دو ملزمان نے ٹیکسی ملپور کیلئے بک کرائی، بہارہ کہو کے قریب دو نامعلوم ملزمان نے ٹیکسی چھیننے کی کوشش کی ، مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر کے گل نواز ٹیکسی ڈرائیور کو زخمی کر دیا، پولیس نے نا معلوم دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تھانہ کراچی کمپنی کے سیکٹر جی ایٹ فور پاسپورٹ آفس کی پارکنگ سے محمد شفیق کا نامعلوم چور موٹرسائیکل لے گیا، پولیس نے نا معلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(اح+ش خ)

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں