یوسف رضا گیلانی کے سابق میڈیا ایڈوائزر خرم رسول نے اپنی رہائی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی

اتوار 23 اگست 2015 00:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22اگست۔2015ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے سابق میڈیا ایڈوائزر میاں خرم رسول نے اپنی رہائی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا ہے کہ درخواست گزار نے پٹیشن کے ساتھ نیب ریفرنس نہیں لگایا۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ کے جسٹس نور الحق این قریشی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ڈویڑن کل پیر کو دفتری اعتراض سمیت درخواست کی سماعت کرے گا۔ نیب نے اگست 2012ء میں میاں خرم رسول کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا جس میں ان پر الزام تھا کہ انہوں نے غلط تاثر دے کر اپنے بھائی شاہد محمود کی معاونت سے کاروبار کے لئے لوگوں سے کروڑوں روپے اکٹھے کئے جو خورد برد کر لئے گئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں