اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات ، 16افراد جاں بحق، 18 زخمی
زخمی طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل ،وزیراعلیٰ پنجاب کا حادثات کا نوٹس ،زخمیوں کو فوری طور پر بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت
اتوار 23 اگست 2015 13:31
اسلام آباد/ شیخوپورہ/ڈیرہ غازی خان/میانوالی/ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء ) وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 16افراد جاں بحق جبکہ 18افراد زخمی ہوگئے‘ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حادثات کا نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو ڈیرہ غازی خان میں جام پور روڈ پر نجی کمپنی کی بس نے رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار میاں بیوی اور تین بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بس ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا کر خاکستر کردیا ۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کردی ۔
میانوالی میں دو مختلف حادثات میں چار افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئے۔ فخر آباد چیک پوسٹ کے قریب دو گاڑیاں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوئے جبکہ ڈھک پہاڑی پر آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ نے مزید پانچ ٹرکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا فائر بریگیڈ کے عملے نے کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ادھر اسلام آباد میں پمز ہسپتال کے قریب تیزرفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے دونوں افراد رشتے میں بھائی تھے جو جی سکس سے کراچی کمپنی کی طرف جا رہے تھے کہ اچانک سینٹورس مال کے سامنے سفید رنگ کی پراڈو کار نمبر ڈبلیو ایس 111 نے پیچھے سے ٹکر ماری جس سے دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔جاں بحق ہونے والے افراد میں ضیا الرحمن عمر 27 سال اور شاہ زمان کی عمر 47 ہیں۔ جاں بحق افراد کی لاشیں پمز ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ پولیس نے موقع سے گاڑی سوار کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ واقعہ کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ جبکہ شیخوپورہ کے قریب موٹروے پر ٹریفک حادثہ میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ۔موٹروے پولیس کے مطابق کار میں سوار 5 افراد لیہ سے لاہور جارہے تھے کہ شیخوپورہ کے قریب موٹروے پر ٹرک نے کار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں خاتون شازیہ اور شاہ جہاں نامی مرد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ کار کا ڈرائیور عمران اور دو بچے زخمی ہوگئے ۔موٹروے پولیس نے حادثے کے زخمیوں اور لاشوں کوہسپتال منتقل کیا۔ ادھر ہڑپہ میں بھی ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو افراد لقمہ اجل بن گئےمتعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پناہ کے اشتراک سے پاک بحریہ شفاء ہسپتال کراچی میں پیدائشی قلبی مرض میں مبتلا2 سالہ بچے کے دل کا کامیاب ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سےالبرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ..
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کنٹری ہیڈ سید ..
حکومت کی طرف سے کم از کم اجرت 32 ہزار روپے رکھی گئی ہے
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا مختلف ناکوں کا دورہ
ہمارے حکومت کیساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے، عمرایوب
شہداء کے خاندانوں کی حفاظت کیلئے شہداء فورم بلوچستان نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے ..
اسٹریٹجک اداروں کے معروف سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی شاندار خدمات پر سول ایوارڈز سے نوازنے کی تقریب ..
بجلی چوری کا خاتمہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بغیر ممکن نہیں ہے ،بجلی چوری میں افسران ملوث پائے گئے ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ