رینجرز آپریشن پنجاب میں بھی ہونا چاہئے،محمود الرشید

پی پی اور ن لیگ نے مک مکا کر کے عوام کے خلاف اتحاد کر لیا ،میڈیا سے گفتگو

اتوار 23 اگست 2015 14:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) پنجاب کے اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید نے کہا ہے کہ رینجرز آپریشن پنجاب میں بھی ہونا چاہئے۔ پی پی اور ن لیگ نے مک مکا کر کے عوام کے خلاف اتحاد کر لیا ہے تحریک انصاف نے مک مکا کو بے نقاب کیا۔ 30 اکتوبر 2011ء کے جلسے میں لاکھوں آدمی جنرل پاشا نے نہیں بھیجے تھے جلسوں میں آنے والے لوگ ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے بے زار تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں محمود الرشید نے کہا کہ ہم نے کے پی کے میں جو کیا اور جو کچھ کر رہے ہیں وہ آج تک کسی نے نہیں کیا ہم تعلیم اور صحت کے میدان میں بڑی بنیادی تبدیلیاں لے کر آئے ہیں ہم بلدیاتی نظام مستحکم کر رہے ہیں اور اختیارات نچلی سطح تک منتقل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو خاموشی سے خیر آباد کہہ دیا۔ سمجھتا تھا کہ جماعت اسلامی کے پاس نوجوانوں کو متاثر کرنے کا کوئی پروگرام نہیں 1993ء میں جماعت اسلامی نے اسلامی فرنٹ بنا کر پیپلزپارٹی کو فائدہ پہنچایا۔ پی ٹی آئی کے تاریخ ساز دھرنے نے اس ملک کے عوام کو سیاسی شعور دیا۔ 4 حلقوں کے کھولنے کی بات میں کس حد تک ہم سچے تھے اس کا اندازہ کل کے ٹربیونل کے فیصلے سے لگایا جا سکتا ہے۔(رضوان شاہ)`

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں