راجہ مسعود الرحمان کو (ن) لیگ آزاد جموں وکشمیر کا مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مقرر کردیا گیا

اتوار 23 اگست 2015 16:28

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی میڈیا سنٹر سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں وکشمیر کے صدر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے راجہ مسعود الرحمان ایڈووکیٹ (وسطی باغ) ڈسٹرکٹ کورٹس راولپنڈی کو پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں وکشمیر کا مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اورسیّد افتخار حسین شاہ (کراچی) کو ممبر مرکزی مجلس عاملہ نامزدگی کی منظوری دی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ(ن ) کے مرکزی سینئر نائب صدر سردار سکندر حیات خان، پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں وکشمیر کے صدر راجہ محمد فاروق حیدر خان،سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر، سینئر نائب صدر چوہدری طارق فاروق، ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ نصیر احمد خان، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سردار عبدالخالق وصیؔ،رابطہ سیکرٹری ذوالفقار علی ملک،امیدوار اسمبلی حلقہ کوٹلی ملک محمد یوسف ایڈووکیٹ،کوٹلی سٹی کے جنرل سیکرٹری سردار معروف اور دیگر نے ضلع کوٹلی کے صدر راجہ محمد ایوب خان کے چچا اور راجہ خورشید کے والدکے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کیساتھ اظہار تعزیت اور مرحوم کے بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں