بلد یاتی الیکشن کا انعقاد مسائل کے حل اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ناگزیرہیں،میاں محمد اسلم

جماعت اسلامی نے اہل اور دیا نتدار اُمیدوار میدان میں اُتارے ہیں اب قیادت کے انتخاب کا فیصلہ آپ کے پاس ہے،خطاب

اتوار 23 اگست 2015 17:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ بلد یاتی الیکشن کا انعقاد مسائل کے حل اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ناگزیر ہیں کیو نکہ یہ الیکشن سیاسی نہیں بلکہ ایک سماجی الیکشن ہے جس میں عوام کے مسائل کا حل عوام کی دہلیز پر ہو تا ہے ۔انھوں نے کہا چوون سال گزر جانے کے باوجود اسلام آباد کے شہریوں کو بلدیاتی حوالے سے نابالغ گردانا جا رہا ہے ،اب وقت آگیا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کو بااختیار بنایا جا ئے اور انھیں اپنے نمائندے خود منتخب کر نے کا مو قع دیا جا ئے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے شکریال میں منعقدہ کار نر میٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پرملک عبدا لعزیز ،زوالفقار مسیح ،پرو یز اختر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

میاں محمد اسلم نے کہا اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن اسلام آباد کی ترقی ،خوشحالی اور خوبصورتی کے ضامن ثابت ہونگے،بلد یاتی انتخابات جمہو ریت کی نر سری ہیں جس سے اختیارات گلی محلے کی سطح پر منتقل ہو جا ئیں گے اور عوام کے مسائل کا حل اُن کی دہلیز پر مو جو د ہو تا ہے ،آدھی صدی بعد اسلام آباد میں ہو نے والے الیکشن سے عوام کے دکھوں اور پر یشانی کا ازالہ ہو گا ۔انھوں نے کہاجماعت اسلامی نے اہل اور دیا نتدار اُمیدوار میدان میں اُتارے ہیں اب قیادت کے انتخاب کا فیصلہ آپ کے پاس ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں