وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر گفتگو

متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت سے (کل )ملاقات پر اتفاق

اتوار 23 اگست 2015 17:45

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کے استعفوں کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ہونے والی گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پربھی گفتگوکی جبکہ انہوں نے (کل)پیر کو متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت سے ملاقات پربھی اتفاق کیا تاکہ اس مسئلے کو حل کیا جاسکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں