وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے افغانستان کے وزیر خزانہ عقلیل حکیمی کی ٹیلی فون پر بات چیت

اتوار 23 اگست 2015 17:46

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے افغانستان کے وزیر خزانہ عقلیل حکیمی نے اتوارکی صبح ٹیلی فون پر گفتگوکی۔

(جاری ہے)

دونوں وزراء خزانہ نے باہمی اقتصادی تعاون میں اضافہ کے حوالہ سے حائل مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے اپنی گفتگوکے دوران رواں سال کی آخری سہ ماہی کے دوران پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے آئندہ اجلاس کے انعقاد کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں