سوا سال قبل اغواء ہونے والے چینی سائیکلسٹ کو بازیاب کروا لیا گیاہے،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار

اتوار 23 اگست 2015 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23اگست۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ سوا سال قبل اغواء ہونے والے چینی سائیکلسٹ کو بازیاب کروا لیا گیاہے،جسے باضابطہ طور پر چینی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ سوا سال قبل ڈی جی خان کے علاقے سے اغواء ہونے والے چینی سائیکلسٹ کو حکومت پاکستان نے بازیاب کروا لیاہے،جسے چند گھنٹوں بعد چینی حکم کے حوالے کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں