افغانستان کی جانب سے راکٹ حملے میں 4 اہلکاروں کی شہادت ، افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی،شدید احتجاج،ماضی میں بھی افغانستان سے ایسے حملے پاکستانی سرحدوں پرہو تے رہے ہیں افغانستان ایسے حملوں کو روکنے کیلئے موثر اقدام کرے ،دفترخارجہ

اتوار 23 اگست 2015 21:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23اگست۔2015ء) پاکستان نے خیبرایجنسی میں افغانستان سے راکٹ حملے میں پاک فوج کے 4 جوانوں کی شہادت پر افغان سفیر موسیٰ جانان زئی کودفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا اور احتجاجی مراسلہ بھی افغان سفیر کے حوالے کیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو دفتر خارجہ نے افغان سفیر موسیٰ جانان زئی کو طلب کر کے افغانستان کے سرحدی علاقے سے خیبرایجنسی میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر راکٹ حملے میں چار اہلکاروں کی شہادت پر شدید احتجاج کیااور احتجاجی مراسلہ بھی افغان سفیر کے حوالے کیا گیا۔

دفتر خارجہ نے افغان سفیر سے مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہونے کی یقین دہانی مانگی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی افغانستان سے ایسے حملے پاکستانی سرحدوں پرہو تے رہے ہیں اس لیے افغانستان ایسے حملوں کو روکنے کے لیے موثر اقدام کرے ۔خیبر ایجنسی کے علاقے میں افغانستان کی سرحدی حدود سے راکٹ فائر کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے چار جوان شہید ہوگئے ۔پاک فوج کی جوابی کاروائی میں متعدد دحملہ آور بھی مارے گئے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں