پاکستان میں 24 ستمبر کو عید الاضحی منائی جانے کا امکان ،عرب ریاستوں میں عیدالاضحی 23ستمبر کو منائی جائے گی
اتوار 23 اگست 2015 23:34
دبئی / کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23اگست۔2015ء) عرب ریاستوں میں عیدالاضحی 23ستمبر کو منائی جائے گی، پاکستان میں 24 ستمبر کو عید الاضحی منائی جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گلف ریاستوں میں ذی الحج کا چاند 13ستمبر کو نظر آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ اس روز چاند گرہن بھی لگے گا جس کی وجہ سے شاید چاند نظر نہ آئے لیکن شارجہ کے ایک ماہرعلم فلکیات ابراہیم الجروان کا کہنا ہے کہ چاند گرہن عید الاضحی پر اثرانداز نہیں ہو گا اور ذی الحج کا چاند 13ستمبر بروز اتوار کو ہی نظر آئے گا۔
انہوں نے بتایا کہ یو اے ای میں ذی الحجہ کا چاند غروب آفتاب کے 3منٹ بعد افق پرایک ڈگری کے زاوئیے پر دکھائی دے گا جبکہ سعودی عرب میں دو ڈگری پر نظر آئے گا۔(جاری ہے)
ابراہیم الجرون کے مطابق عرب ریاستوں میں عیدالاضحی 23ستمبر کو منائی جائے گی۔ اس طرح دیکھا جائے تو پاکستان میں 24 ستمبر کو عید الاضحی منائی جانے کا امکان ہے۔اس سے قبل جنوبی افریقہ کے ایک ماہر ڈاکٹر عبدالرزاق ابراہیم نے کہا تھا کہ ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کے دن شام 4بج کر 40منٹ سے رات 9بج کر 5منٹ تک جزوی چاندگرہن لگے گا جس کی وجہ سے ذی الحجہ کا چاند دیکھنے میں دشواری ہو گی۔
الجروان کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹر عبدالرزاق سے اتفاق کرتے ہیں کہ اس روز جزوی چاند گرہن ہو گا لیکن وہ ان کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتے کہ چاند دیکھنے میں دشواری ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ نئے چاند کی پیدائش غروب آفتاب سے کچھ دیر قبل ہی ہو جائے گی اور وہ سورج ڈوبنے کے کچھ دیر بعد تک دکھائی دیتا رہے گاجبکہ سورج ڈوبنے کے 3منٹ بعد واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سیلاب کے دوران امداد کی فراہمی میں یواین ڈی پی کاکرداراہمیت کاحامل رہا، پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول ..
ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ
سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ
امتِ مسلمہ کی کامیابی کا راستہ مسجد اقصیٰ کی آزادی سے ہی وابستہ ہے، ظاہر لطیف سلہریا
مہاجرین کشمیر کے وفد کی وزیر بحالیات اور کمشنر بحالیات سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
مودی کا کا آزاد جموں وکشمیر کو بھارت کا حصہ کہنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،جاوید بڈھانوی
آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد