تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا

پیر 24 اگست 2015 11:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا۔

(جاری ہے)

پیر کو تحریک انصاف کی طرف سے دائر کئے گئے ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران کی تعیناتی میرٹ پر نہیں کی گئی۔ تحریک انصاف کے وکیل گوہر نواز سندھو نے مطالبہ کیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل چاروں ممبران کو برطرف کرے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کے ممبران کے پاس عہدوں پر رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں