قومی ویمن نیٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم ستمبر سے شروع ہوگا

پیر 24 اگست 2015 15:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری مدثر آرائیں نے بتایا کہ تربیتی کیمپ کیلئے ملک بھر سے 18 خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اور تربیتی کیمپ میں کوچ امہ لیلہ کلثوم کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ تربیت دیں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں