سردار ایاز صادق کیخلاف الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ ‘ وزیر اعظم نے ڈپٹی سپیکر کو فوری طورپر ناروے سے وطن واپس بلا لیا

پیر 24 اگست 2015 15:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے سردار ایاز صادق کے خلاف الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کو فوری طور پر ناروے سے وطن واپس بلا لیا ہے جبکہ سر دار ایاز صادق کو باضابطہ غیرفعال کرنے کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کل منگل کو جاری کرے گا ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوبد عباسی ناروے کے دورے پر ہیں تاہم سردار ایاز صادق کے خلاف الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ آنے کے بعد وزیر اعظم نے ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی کو فوری طور پر وطن واپس پہنچنے کی ہدایت کی ہے دوسری جانب الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ ایاز صادق کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیلئے ٹربیونل کے فیصلے کی مصدقہ کاپی ابھی موصول نہیں ہوئی انہیں باضابطہ طور پرڈی سیٹ قرار دینے کا نوٹیفکیشن کل منگل کو جاری ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں