میرا عمران خان کو دوستی کا پیغام ہے ، شاید کسی بڑی مصیبت سے بچ گیا ہوں ، دوبارہ الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہوں،مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سردار ایاز صادق کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 24 اگست 2015 19:13

میرا عمران خان کو دوستی کا پیغام ہے ، شاید کسی بڑی مصیبت سے بچ گیا ہوں ، دوبارہ الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہوں،مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سردار ایاز صادق کی نجی ٹی وی سے گفتگو

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24اگست۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ میری طرف سے عمران خان کو دوستی کا پیغام ہے ، شاید کسی بڑی مصیبت سے بچ گیا ہوں ، میں دوبارہ الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہوں ۔

(جاری ہے)

پیر کو الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد سردار ایاز صادق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ ہونے سے لگتا ہے کہ میں کسی بڑی مصیب سے بچ گیا ہوں ، اب میری طرف سے عمران خان کو دوستی کا پیغام ہے ۔ میرا دل چاہتا ہے کہ دوبارہ الیکشن لڑوں جس کیلئے میں مکمل تیار ہوں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں