سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا جعلی پنشروں کے سکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ
پنشن نظام کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی کا ایک اجلاس تین ستمبر کو طلب کر لیا گیا کمیٹی پاکستان میں پنشن کے نظام کو شفاف اور جدید خطوط پر استوار کرنے کی سفارشات پیش کرے گی ٗ رپورٹ
پیر 24 اگست 2015 19:34
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے جعلی پنشروں کے سکینڈل (گھوسٹ پینشنرز سکینڈل) کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سید احمد اقبال اشرف نے گذشتہ دنوں سینیٹ کی کمیٹی کے سامنے ایک بیان میں انکشاف کیا کہ کم از کم چھ لاکھ جعلی پینشنر موجود تھے جنھیں اندرونی آڈٹ کے تحت ختم کر دیا گیا قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ کمیٹی نے پینشنرز سکینڈل کی مکمل تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پنشن نظام کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی کا ایک اجلاس تین ستمبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔
اجلاس میں وفاقی، صوبائی اور پنشن کی تقسیم کار سے بالواسطہ یا براہ راست وابستہ تمام متعلقہ اداروں کو طلب کیا گیا انھوں نے کہا کہ کمیٹی نے تمام متعلقہ اداروں سے پینشن کا 15 سالہ ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔(جاری ہے)
توقع ہے کہ اجلاس میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ ملک بھر میں کتنے پینشنر ہیں اور وہ ماہانہ کتنی پنشن وصول کر رہے ہیں ۔متعلقہ اداروں سے 15 برس میں پنشن رقوم میں ہونے والے اضافے اور کمی کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ٗ اس دوران وفات پانے والے ملازمین کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔
کمیٹی اس بات کی انکوائری کرے گی کہ چھ لاکھ پنشنروں نے قومی خزانے کو کن اداروں یا افراد کی ملی بھگت سے اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ گھوسٹ پنشنرز سکینڈل اس بات کا ثبوت ہے کہ پینشن کا نظام ناکام ہو چکا ہے ٗجسے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔کمیٹی پاکستان میں پنشن کے نظام کو شفاف اور جدید خطوط پر استوار کرنے کی سفارشات پیش کرے گی تاکہ پینشنروں کو آسانی میسر آ سکے اور اس نظام پر عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔انھوں نے کہا کہ اگرچہ جعلی پنشنروں کا سکینڈل حادثاتی طور پر کمیٹی کے سامنے آیا تاہم معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وفاقی حکومت نے نگران حکومت کی معاشی شرح نمو پر نظرثانی رپورٹ جاری کردی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی شکایات تشویشناک ہیں: یونائیٹڈ لائرز سوسائٹی یو کے
پاکستان میں تمباکو کی حوصلہ شکنی کرنے ولی تنظیموں نے آنے والے بجٹ میں سگریٹ پر ٹیکس بڑھا نے کا مطالبہ ..
خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 40 مانسہرہ میں انتخابی عذرداری کی سماعت ملتوی
حلقہ این اے 88 خوشاب میں آر او کا دفتر جلانے سے متعلق صوبائی الیکشن کمشنر سے تحقیقاتی رپورٹ طلب
حلقہ پی پی 34 گجرات میں فارم 45 کے مطابق نتائج مرتب کرنے کی درخواست پر سماعت 4 اپریل تک ملتوی
نیشنل ہائی وے اتھارٹی بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے باعث ٹریفک کے لئے بند شاہراہوں کو بحال کرنے میں مصروف ..
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 30گجرات اور پی پی 196 پاکپتن میں دوبارہ الیکشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی لالہ صغیر انتقال کر گئے
قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد عمر بھٹہ کی والدہ انتقال کرگئیں
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس
وفاقی حکومت کا بجلی چوری اور سہولت کاری میں ملوث افسران کیخلاف کاروائی کا فیصلہ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹینس اسٹار عشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
وفاقی حکومت کا بجلی چوری اور سہولت کاری میں ملوث افسران کیخلاف کاروائی کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور آمد
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
-
وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمدپر پابندی پراتفاق