عمران کا مطالبہ مسترد ٗالیکشن کمیشن کے چاروں ارکان کا استعفے نہ دینے کا فیصلہ

پیر 24 اگست 2015 19:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء)الیکشن کمیشن کے ارکان کے اجلاس میں عمران خان کے سپریم جوڈیشل کونسل جانے کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔پیر کو الیکشن کمیشن کیارکان کا غیررسمی اجلاس ختم ہوا۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان اپنیالزامات سپریم جوڈیشل کونسل میں ثابت کریں، ہم عمران خان کے الزامات کاجوڈیشل کونسل میں دفاع کریں گے۔

اجلاس میں تمام ارکان نے استعفے نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔ عمران خان نے کہاکہ ان کے پاس اپنے منصب پر قائم رہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے خبردار کیا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن نے ہمیں مطمئن نہیں کیا تو ہم سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے ارکان پر فوجداری مقدمات قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔عمران خان کے مطالبات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیاگیا کہ کوئی رکن استعفیٰ نہیں دے گا۔ عمران خان جوڈیشل کمیشن میں جا کر الزامات ثابت کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں