سرکاری سکیم کے تحت 9512 عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 24 اگست 2015 19:48

اسلام آباد(آئی پی اے ) سرکاری سکیم کے تحت 40 پروازوں کے ذریعے 9512 عازمین کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس پہنچا دیا گیا۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق اب تک پی آئی اے سعودی ایئر لائن، شاہین ایئر انٹرنیشنل اور ایئر بلیو کی 40 پروازیں حجاز مقدس روانہ ہو چکی ہیں جن میں سے 23 پروازوں کے ذریعے 5549 عازمین کو براہ راست مدینہ منورہ جبکہ 17 پروازوں کے ذریعے 3963 عازمین کو مکہ مکرمہ پہنچایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ رواں سال سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے تحت ایک لاکھ 43 ہزار سے زائد پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور، سیالکوٹ سمیت ملک کے مختلف شہروں سے حج پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 17 ستمبر تک حج سے قبل فلائٹ آپریشن مکمل کرلیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں