امریکہ کے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس پروگرام کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہیں، اس سے برآمدات کو بہتر فروغ ملے گا
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مزمل صابری کابیان
پیر 24 اگست 2015 19:57
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مزمل حسین صابری نے امریکہ کی طرف سے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس پروگرام کوبحال کرنے کا خیرمقدم کیا ہے کیونکہ اس سے برآمدات کو فروغ دینے کے بہتر مواقع پیدا ہوں گے، تجارتی خسارے میں کمی ہو گی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا ۔ امریکہ نے 31جولائی 2013 کو جی ایس پی پلس پروگرام کے خاتمے کے بعد اس کو پاکستان سمیت مختلف ترقی پذیر ممالک کیلئے ملتوی کر دیا تھا اور اب یکم اگست 2013سے اس کو دوبارہ بحال کر دیا ہے۔
پیر کواپنے ایک بیان میں مزمل حسین صابری نے کہا کہ امریکہ کی سالانہ خریداری کا حجم تقریبا 1.7کھرب ڈالر ہے اور پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس پروگرام بحال ہونے سے پاکستانی مصنوعات کیلئے امریکہ کی بڑی مارکیٹ میں ڈیوٹی فری رسائی حاصل کرنے سے برآمدات کو بہتر کرنے کے نئے مواقع پیدا ہو گئے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دینے سے یورپ کی طرف پاکستان کی برآمدات میں 21فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ امریکی کی طرف سے یہ سہولت ملنے سے برآمدات میں مزید بہتری متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کی سہولت ملنے سے پاکستان امریکہ کو بغیر ڈیوٹی ادا کئے 3500سے زائد ایشیاء برآمد کر سکتا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ امریکہ کے جی ایس پی پروگرام میں پاکستان کی اکثر ٹیکسٹائل اور چمڑے کی مصنوعات کو شامل نہیں کیا گیا حالانکہ ملکی برآمدات میں یہ مصنوعات اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ لہذا انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ امریکہ کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کرے کہ پاکستان کی اہم ٹیکسٹائل اور چمڑے کی مصنوعات کو بھی جی اپس پی پلس میں شامل کیا جائے تا کہ پاکستان اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کر سکے۔مزمل حسین صابری نے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا اہم اتحادی ہے لیکن دونوں ممالک کی باہمی تجارت صرف 5.3ارب ڈالر تک ہے جو اصل صلاحیت سے بہت ہی کم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور امریکہ باہمی تجارت کو بہتر کرنے کیلئے کوششیں تیز کریں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں مشترکہ تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت برآمدات میں تنوع پیدا کرنے کیلئے نجی شعبے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے تاکہ نجی شعبہ جی ایس پی پلس سہولت سے پورا پورا استفادہ حاصل کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایکسپورٹرز کی استعداد کار کو بہتر کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کرے تا کہ برآمدکنندگان مزید موثر انداز میں عالمی مارکیٹ میں مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے حکومت صنعتی شعبے کو بجلی و گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائے۔صدر آئی سی سی آئی نے کہا کہ امریکہ کے کسٹم اور بارڈر پروٹیکشن محکمے نے گذشتہ تاریخ سے جی ایس پی کی سہولت سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں لہذا انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ برآمد کنندگان میں یکم اگست 2013سے 28جولائی 2015کے دوران کی گئی برآمدات پر جی اپس پی کی سہولت حاصل کرنے کیلئے مناسب آگاہی پیدا کرے تا کہ وہ برآمدات پر ادا کی گئی ڈیوٹیز کو ری فنڈکرا سکیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار