این اے 19 ہری پور کے ضمنی الیکشن میں استعمال ہونے والی بائیومیٹرک مشین کی تفصیلات جاری کردی گئیں

muhammad ali محمد علی پیر 24 اگست 2015 20:11

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 اگست 2015 ء) این اے 19 ہری پور کے ضمنی الیکشن میں استعمال ہونے والی بائیومیٹرک مشین کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 19 ہری پور کے ضمنی الیکشن کے موقع پر استعمال ہونے والی بائیومیٹرک ووٹنگ مشین کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔جاری کردہ تفصیلات کے مطابق30 پولنگ اسٹیشنز پر 60 بائیو میٹرک ووٹنگ مشینیں استعمال کی گئیں۔ بائیو میٹرک ووٹنگ مشینوں والے پولنگ اسٹیشنز پر کل ٹرن آوَٹ 41 فیصد رہا۔ بائیو میٹرک ووٹنگ مشینوں والے پولنگ اسٹیشنز پر ڈالے گئے کل 44 فیصد ووٹوں کی تصدیق ہو پائی جبکہ 56 فیصد ووٹوں کی تصدیق نہ ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں