وفاقی کابینہ کا وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس،نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا

حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عملدرآمد کا تہیہ کر رکھا ہے،وزیراعظم محمد نوازشریف کا اجلاس سے خطاب , وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و امور خارجہ سرتاج عزیز نے اجلاس کو بھارت سے حالیہ مذاکرات میں تعطل سے متعلق آگاہ کیا , وزیراعظم نے سرکاری اور نیم سرکاری محکموں میں اردو زبان کے استعمال کے حوالے سے سپریم کورٹ کی ہدایات پر عملدرآمد کے جائزے کیلئے کابینہ کی 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی , وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کمیٹی کے چیئرمین ہونگے