نیب نے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی کے مشیر سید معصوم شاہ کے گھر سے سونے کی سلاخیں برآمد کر لیں

پیر 24 اگست 2015 20:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی کے مشیر سید معصوم شاہ کے گھر سے سونے کی سلاخیں برآمد کر لیں جو کہ غیر قانونی طریقے سے حاصل کی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

11 اگست 2015ء کو خیبرپختونخوا نیب نے سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے امیر حیدر ہوتی کے مشیر خاص کو بدعنوانی‘ غیر قانونی فعل اور ناجائز اثاثہ جات سمیت اربوں روپے کی کے پی کے‘ سندھ‘ راولپنڈی میں زمینوں کے الزام‘ قیمتی گاڑیاں اور ملکی و غیر ملکی بینکوں میں بڑے پیمانے پر اکاؤنٹس کی تحقیقات کیلئے گرفتار کیا تھا پھر احتساب بیورو نے کورٹ میں ملزم پیش کیا گیا جہاں پر نیب عدالت نے ملزم کے ریمانڈ کی استدعا کی منظور کرتے ہوئے تفتیش کیلئے سید معصوم شاہ کو نیب کے حوالے کر دیا ملزم نے نیب کی تفتیش کے دوران غیر قانونی اثاثہ جات اور سونے کی سلاخوں کا انکشاف کیا جو کہ نیب نے سید معصوم شاہ کے گھر پر چھاپہ مار کر انکے گھر سے کئی کلو گرام سونے کی سلاخیں برآمد کر لیں جبکہ خیبرپختونخوا نے تاحال تفتیش کا عمل جاری رکھا ہوا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں