اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو بابر خان نے گریڈ 18 میں ترقی نہ دینے پر درخواست دائر کر دی

پیر 24 اگست 2015 21:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو بابر خان نے گریڈ 18 میں ترقی نہ دینے پر درخواست دائر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

گزستہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹیلی جنس ایجنسی بابر خان نے ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی نہ دینے پر اپنے وکیل شعیب شاہین کے ذریعے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت ایڈوانس انٹیلی جنس کورس کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے کر ختم کرنے کا حکم جاری کرے۔

درخواست میں مزید موقف اختیار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دی ہیں لیکن ایڈوانس انٹیلی جنس کورس کی وجہ سے ترقی نہیں دی گئی لہذا عدالت 10 اپریل کے التواء کے لیٹر کو خارج کرے۔ درخواست میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ دویژن اور ڈی جی انٹیلی جنس بیورو کو فریق بنایا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں