الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 122 سے ایاز صادق کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کردی

پیر 24 اگست 2015 21:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 122 سے ایاز صادق کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کردی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 122 سے ایاز صادق کی قومی اسمبلی اور پی پی 147 میاں محسن لطیف صوبائی اسمبلی کی رکنیت کو منسوخ کردی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے پیر کے روز الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری کیا۔

حلقہ این اے 122 سے ایاز صادق ‘ تحریک کے چیئرمین عمران خان کے مقابلے میں مئی 2013 کے انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے۔ جن کو الیکشن ٹربیونل میں دھاندلی ثابت ہونے کی وجہ سے نااہل قرار دے دیا تھا۔ اسی طرح اسی حلقے سے صوبائی اسمبلی کی سیٹ پی پی 147 سے میاں محسن لطیف کو بھی صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے فارغ کردیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں