تمام اداروں کا کریڈٹ دیتے ہیں ہمارا نام بھی نہیں لیتے، چوہدری نثار کا وزیراعظم سے شکوہ

اپنی تعریف نہیں کرتا تو آپ کی کیسے کروں، نوازشریف کا جواب ہماری تعریف کر دیا کریں ، آپ کی خود بخود ہوجائے گی، چوہدری نثار

پیر 24 اگست 2015 21:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم محمد نوازشریف سے شکوہ کیا ہے کہ وہ تمام اداروں کو ان کی خدمات کا کریڈٹ دیتے ہیں مگر وزارت داخلہ کا نام نہیں لیتے تو وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنی تعریف نہیں کرتا تو آپ کی تعریف کس طرح کروں۔

(جاری ہے)

اس پر وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نے وزیراعظم سے کہا کہ آپ ہماری تعریف کر دیں گے تو اس طرح آپ کی تعریف بھی ہوجائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں