امید ہے پاکستان اور بھارت کے تعلقات معمول پر آجائیں ، نریندر مودی اپنے ذاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کررہے ہیں ، علاقائی سیاست میں جب ہمسائے تبدیل نہیں ہو سکتے تو اس حقیقت کو جلد سمجھ جانا ہی بہتر ہے ، پاکستان بھارت کے ساتھ بامقصد مذاکرات کیلئے ہمیشہ دو قدم آگے بڑھا لیکن دوسری طرف سے ان جذبات کا مثبت جواب نہیں دیا گیا
چیئرمین سینیٹ رضاربانی کی مقبوضہ کشمیر سے پاکستان کا دورہ کرنے والے صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
پیر 24 اگست 2015 22:35
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء ) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے اس توقع کا اظہار کیا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات معمول پر آجائیں گے ، ایسا نظر آتا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اپنے ذاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کررہے ہیں ، علاقائی سیاست میں جب ہمسائے تبدیل نہیں ہو سکتے تو اس حقیقت کو جلد سمجھ جانا ہی بہتر ہے ، پاکستان بھارت کے ساتھ بامقصد مذاکرات کیلئے ہمیشہ دو قدم آگے بڑھا ہے اور ہمیشہ تعلقات کی بہتری کی کوشش کی لیکن دوسری طرف سے ان جذبات کا مثبت جواب نہیں دیا گیا۔
وہ پیرکو پارلیمنٹ ہاؤس میں مقبوضہ کشمیر سری نگر سے پاکستان کا دورہ کرنے والے کشمیری صحافیوں کے 12 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کشمیری صحافیوں کے وفد سے گفتگو میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد سے ہی ممکن ہے جب ایک دفعہ کشمیری عوام کی امنگوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مسئلے کے حل کے طریقہ کار پر اتفاق ہو گیا تو اس کا حل ممکن ہے ۔
میاں رضاربانی نے کہا کہ اگر دیوار برلن اور حال ہی میں ایران اور مغرب کے درمیان تنازعات حل ہو سکتے ہیں تو کشمیر کے معاملے کو طول کیوں دیا جارہا ہے مسئلہ کشمیر کے حل سے بھارت اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کی بہتری میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں تاخیر کی ایک وجہ مغرب کی پالیسی ہے جس کوعالمی مفادات کی وجہ سے نظرانداز کیا جارہا ہے کیونکہ افغانستان اور مشرق وسطیٰ کے معاملات میں ایسا ہی نظر آتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایک بڑی مارکیٹ ہے اور امریکا چین کے توڑ کیلئے بھارت کو استعمال کرنا چاہتاہے ۔چیئرمین سینیٹ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کوئی روز ایسا نہیں گزرتا جب وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہ ہوتی ہو لیکن مغربی دارلحکومتوں پر جوں تک نہیں رینگتی ۔اور یہ تمام عوامل مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سبوتاژکر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر سے اپنی توجہ بالکل نہیں ہٹائی اور ہم کشمیر ی عوام کے حقوق کو ہر عالمی فورم پر بلند کرتے رہیں گے ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین پارلیمانی وفود کے تبادلے ہورہے ہیں اور توقع ہے کہ جاری رہیں گے ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار