کراچی آپریشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، متحدہ کے جائز تحفظات دور کئے جائیں گے،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار

پیر 24 اگست 2015 23:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہو گا، متحدہ کے جائز تحفظات دور کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی، ان سے خوشگوار ماحول میں بات ہوئی، مذاکرات میں مولانا فضل الرحمان نے اہم کردار ادا کیا، ایم کیو ایم کے ارکان نے اپنے تحفظات وزیراعظم کے سامنے پیش کئے، وزیراعظم نے ان کے جائز تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مثبت سمت میں جا رہا ہے، کراچی آپریشن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو گا، ایم کیو ایم بھی کراچی آپریشن کے حق میں ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں