اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر قازقستان روانہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 اگست 2015 10:40

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر قازقستان روانہ

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اگست 2015 ء) : وزیراعظم نواز شریف آج دو روزہ دورے پر قازقستان کے دارالحکومت آستانہ روانہ ہوگئے، تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔وزیراعظم نواز شریف کو دورہ کی دعوت قازقستان کے صدر نور سلطان ابیش وچ نذر بائیوف نے دی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم دورہ قازقستان کے دوران اپنے ہم منصب کریم مسیموف اور صدر قازقستان سے بھی ملاقات کریں گے. جبکہ اس دورہ پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر، وزیر پٹرولیم جام کمال، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر سینیر رہنماء بھی موجود ہیں.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں